Breaking News

امیتابھ، مادھوری، پریتی کیخلاف مقدمہ کا حکم

واضح رہے کہ مشہورِ زمانہ برانڈ میگی نوڈلز میں حفظان صحت کے اصولوں کی مبینہ خلاف ورزیوں پر نیسلے انڈیا کے 2 آفیشلز اور ‘2 منٹ‘ (دو منٹ) نوڈلز برانڈ کی تشہیر پر بولی وڈ سٹارز امیتابھ بچن، مادھوری ڈکشٹ اور پریتی زنٹا کے خلاف ہندوستان کی ایک مقامی عدالت میں درخواستیں دائر کی گئیں تھیں۔

نیسلے انڈیا پر یوپی فوڈ سیفٹی اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ایس ڈی اے) جبکہ تینوں اداکاروں پر ایک مقامی ایڈوکیٹ سدھیر کمار اوجھا نے درخواست دائر کی۔

دی ہندو کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ رام چندرا پرساد نے قاضی محمد پور پولیس اسٹیشن کو پانچوں افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے شکایت کی تحقیقات کا حکم دیا۔

عدالت نے پولیس کو یہ حکم بھی دیا کہ اگر تحقیقات کے دوران ضرورت پڑی تو ان افراد کو گرفتار بھی کیا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:نوڈلز تنازع: امیتابھ، مادھوری، پریتی مشکل میں

ہندوستان کے خبر رساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق ایف ایس ڈی اے کو میگی کے نمونوں کے ٹیسٹ میں مقررہ حد سے زائد مقدار میں مونو سوڈیم گلیٹامیٹ اور لیڈ ملی تھی۔ یہ نمونے بڑا بنکی کے ’ایزی ڈے‘ سٹور سے حاصل کرنے کے بعد جانچ کے لیے بھجوائے گئے تھے۔

یونین کنزیومر افیئرز منسٹری نے ’فوڈ سیفٹی اسٹینڈرڈز اتھارٹی‘ سے بھی یہ معاملہ دیکھنے کو کہا تھا۔

دوسری جانب مقامی ایڈووکیٹ کی جانب سے الزام لگایا گیا تھا کہ ’بد نیتی پر مبنی ان غلط اشتہاروں کےذریعے ملک کے بچوں اور نوجوان نسل کی صحت کے ساتھ کھیلنے کی کوشش کی گئی‘ جبکہ تینوں سٹارز نے نوڈلز کو اچھا قرار دینے کے لیے بھاری معاوضہ وصول کیا۔

درخواست گزار کے مطابق انھوں نے مظفر پور کے لینن چوک کی ایک دکان سے میگی نوڈلز خریدے جنھیں کھانے کے بعد وہ بیمار ہوگئے۔oo

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved