Breaking News

انتخابی عمل ہر حال میں جاری رہے گا، چیف الیکشن کمشنر

انتخابی عمل ہر حال میں جاری رہے گا، چیف الیکشن کمشنر

چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا خان نے کہا ہے کہ عوام امن و امان کی موجودہ صورتحال سے مایوس نہ ہوں۔ انتخابی عمل ہر حال میں جاری رہے گا، صوبائی حکومتیں متعلقہ اداروں کیساتھ ملکر عوام اور سیاسی شخصیات کی سیکیورٹی یقینی بنائیں۔

 

نیکٹا کوآرڈینیٹر ڈاکٹر محمد سلیمان خان نے الیکشن کمیشن حکام کو ملک کی سیاسی شخصیات اور حساس مقامات سے متعلق سیکیورٹی خدشات پر بریفنگ دی۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ امن و امان کی موجودہ صورتحال سے عوام مایوس نہ ہوں۔ تمام ادارے باہمی تعاون، سیاسی جماعتوں اور مقامی انتظامیہ کیساتھ کوآرڈی نیشن مربوط کریں۔ الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی کہ متعلقہ اداروں کیساتھ مل کر لائحہ عمل اختیار کیا جائے اور نیکٹا الیکشن کمیشن کو سیکیورٹی سے متعلق تازہ ترین صورتحال سے مسلسل آگاہ کرے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved