Breaking News

انتظار ختم !قومی ایتھلیٹس کو 24 اگست کو ’’نواز ا‘‘جائے گا

راولپنڈی : 7 کروڑ 54 لاکھ روپے کی انعامی رقم 24 اگست کو اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب میں ساؤتھ ایشین گیمز اور ایشین بیچ گیمز میں پاکستان کیلئے میڈلز جیتنے والے قومی ایتھلیٹس میں تقسیم کی جائے گی ، وفاقی حکومت یہ فنڈز پہلے ہی جاری کرچکی ہے جبکہ پاکستان سپورٹس بورڈ نے گزشتہ مالی سال کے اختتام پر فنڈز لیپس ہونے کے خوف سے رقم فیڈریشنز کے اکاؤنٹس میں منتقل کردی تھی اور اب فیڈریشنز کھلاڑیوں کے چیک تیارکرکے پی ایس بی کودیں گی جو 24 اگست کو وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ کھلاڑیوں میں تقسیم کریں گے ۔

پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا کے مطابق 7 کروڑ 54 لاکھ کی انعامی رقم میڈل ونرز میں تقسیم ہو گی ، انہوں نے بتایا کہ قومی پلیئرز کو انعامی رقم دینے کیلئے ریاض حسین پیرزادہ کی کوششوں سے فنڈز کا اجرا ممکن ہوا جو ملک میں کھیلوں کے فروغ کیلئے خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ سیف گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے ایتھلیٹ کو 10 لاکھ ، سلور والے کو 5 لاکھ اور برانز میڈل جیتنے والے کو اڑھائی لاکھ روپے دئیے جائینگے جبکہ ایشین بیچ گیمز میں گولڈ میڈل حاصل کرنیوالے ایتھلیٹ کو 3 لاکھ ، سلورمیڈل والے کوڈیڑھ لاکھ اور برانز میڈل جیتنے والے کو 75ہزار روپے دئیے جائیں گے ۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved