Breaking News

انجلینا جولی کی ہم شکل لڑکی نے مداحوں کو دنگ کر دیا

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سکاٹ لینڈ کی چوبیس سالہ چیلسی ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی سے حیرت انگیز مشابہت رکھتی ہیں۔ چہرے کے خدوخال، آنکھوں کی رنگت اور رنگ سب انجیلنا جولی جیسا ہے۔ اس مشابہت کے باعث اسے ماڈلنگ کی کئی آفرز بھی ہو چکی ہیں لیکن اس نے ماڈلنگ سے انکار کر دیا ہے۔

fgf

 

 

 

 

 

ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی کی سکاٹش ہم شکل طالبہ چیلسی مار نے ماڈلنگ کی آفر کو مسترد کرتے ہوئے ریکروٹمنٹ مینیجر کے طور پر کام کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے

Untitled-16.jpg

 

 

 

 

۔ 24 سالہ چیلسی کی 40 سالہ انجلینا جولی سے بہت زیادہ مشابہت ہے اور انسٹاگرام پر اس کے 56 ہزار فالورز ہیں جو ان کی تصاویر پر کمنٹ کرتے رہتے ہیں۔   دوستوں کے مطابق چیلسی شرمیلی لڑکی ہے جبکہ چیلسی نے ایک فیس بک پوسٹ میں لکھا ہے کہ وہ ایک ’نارمل لڑکی‘ ہے اور اتفاق سے اس کی شکل ایک خوبصورت شخصیت سے ملتی ہے۔

Untitled-7.jpg

 

 

 

 

 

جب ایک خاتون نے انہیں ماڈلنگ کی آفر کی تو چیلسی نے کہا کہ میرا قد پانچ فٹ دو انچ ہے اور میں آپ کے لباسوں کا بیڑا غرق کر دوں گی جبکہ انجلینا جولی کا قد پانچ فٹ سات انچ ہے، اس لئے میں ماڈلنگ کے بجائے ریکروٹمنٹ مینیجر کے طور پر ہی کام کرنا چاہوں گی۔  –

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved