وینگری میں انڈر 19 ورلڈکپ کا اٹھارہواں میچ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا گیا، آئی لینڈرز نے 189 رنز کا ہدف دیا، جواب میں پاکستانی جونیئر کھلاڑیوں نے بڑی مزاحمت اور ہمت دکھائی۔ علی زریاب آصف 59 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ اس شاندار کارکردگی پر انہیں مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔
کپتان حسن خان 24 اور جارحانہ انداز اپنانے والے محمد موسی 23 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے جس کی بدولت قومی ٹیم نے چوالیسویں اوور میں ہی مطلوبہ ہدف پورا کر لیا۔ اس زبردست کامیابی کے ساتھ ہی قومی ٹیم نے انڈر 19 ورلڈکپ کے گروپ ڈی سے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔