Breaking News

اورنج ٹرین کی افتتاحی تقریب آج لاہور میں ہوگی

لاہور میں اورنج لائن ٹرین کی تقریب رونمائی آج منعقد کی جائے گی ۔ تقریب کا انعقاد جی ٹی روڈ پر ڈیرہ گجراں پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی جانب سے کیا جا رہا ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ ن لیگ کے دیگر قائدین بھی تقریب میں شرکت کریں گے ۔ اورنج لائن ٹرین منصوبہ زور و شور سے جاری ہے ۔
تقریب رونمائی آج دوپہر دو بجے ڈیرہ گجراں پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی جانب سے منعقد ہو گی ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف مہمان خصوصی ہوں گے ۔ تقریب میں اورنج لائن ٹرین منصوبہ کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی جائے گی ۔ اس ضمن میں خصوصی تیار کردہ ڈاکومنٹری فلم بھی دکھائی جائے گی ۔
مئیر لاہور ، ڈپٹی مئیرز سمیت 276 یونین کونسلز کے چئیرمینوں کو تقریب میں شرکت کے دعوت نامے بھجوا دیئے گئے ہیں ۔ تقریب میں چائنہ کونسل جنرل آف پاکستان مسٹر لانگ ڈنگ بن ، پراجیکٹ منیجر مسٹر زو پینگ فائے ، جنرل مینجر مسٹر فو چین گھن ، سینئر مشیر خواجہ احمد حسان بھی شرکت کریں گے ۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved