Breaking News

آئی جی سندھ کے معاملے پر عدالتی فیصلے پر تحفظات ہیں‘

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سینٹرل جیل سے قیدیوں کے فرارپر سخت ایکشن لیا ہے، دہشت گردوں کے سہولت کاروں کو جیلوں میں ڈالا لیکن انہیں ضمانت مل گئی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس معاملے میں جولوگ بھی ملوث ہیں انہیں سزا دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس جیلوں میں اسٹاف کی کمی ہے جس کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔

’’خیال رہے کہ سی ٹی ڈی اور دیگر اداروں کی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کراچی سینٹرل جیل سے فرار دہشت گرد افغانستان پہنچ چکے ہیں‘‘۔

آئی جی سندھ سے تعلقات کے سوال پر مراد علی شاہ نے کہا کہ آئی جی سندھ سے تعلقات میں پہلے برف تھی نہ اب ہے، یہ انتظامی معاملات ہیں، کیس عدالت میں تھا اور ہماری یہ مجبوری تھی۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ آئی جی کے معاملے پر عدالتی فیصلے پر تحفظات ہیں جس پر آگے جائیں گے تاہم جج صاحب کے فیصلے کچھ کہہ نہیں سکتے۔

واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے آئی جی سندھ کی تقرری سے متعلق صوبائی حکومت کے نوٹیفکیشن معطل کرکے اے ڈی خواجہ کو مقررہ مدت تک مستقل ذمہ داریاں نبھانے کا حکم دیاہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved