Breaking News

پاک روس مشترکہ فوجی مشقوں ‘دوستی 2017’ کا روس میں آغاز

اسلام آباد: 🙂 پاک روس مشترکہ فوجی مشقیں “دوستی 2017” روس میں شروع ہو گئیں، افتتاحی تقریب میں دونوں ممالک کی سپیشل فورسز کے سینئر حکام نے شرکت کی۔ مشقوں میں انسداد دہشتگردی، سرچ آپریشنز، یرغمالیوں کی بازیابی کیلئے کارروائیوں پر توجہ دی جائے گی۔

پاکستان اور روس کی سپیشل فورسز کے دستوں کی مشترکہ مشقیں دو ہفتے جاری رہیں گی، جن میں انسداد دہشتگردی آپریشنزپر توجہ دی جائےگی۔ دونوں ممالک کے فوجی دستے یرغمالیوں کی بازیابی، امدادی کارروائیوں، محاصرہ اور سرچ آپریشنز کا عملی مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔

مشقوں کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان جنگی تجربات کا تبادلہ کرنا ہے، پاکستان اور روس کے درمیان فوجی مشقیں گزشتہ برس ستمبر میں گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں ہوئی تھیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved