Breaking News

اکستان اسٹاک ایکسچینج کا ہنڈرڈ انڈیکس 572 پوائنٹس اضافے کے ساتھ بند

عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے بعد ملک بھر میں معمولات زندگی بحال ہوگیا ہے اور کاروباری مراکز بھی کھل گئے ہیں۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے مندی رہی تاہم آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا گیا۔

ہنڈرڈ انڈیکس میں ابتدائی طور پر200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 41 ہزار 400 کی سطح عبور کرگیا۔

دوسرے سیشن میں کاروبار کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ہنڈرڈ انڈیکس میں 433 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 41 ہزار 640 کی سطح عبور کرگیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج اختتام تک مثبت انداز میں کاروبار ہوتا رہا اور ہنڈرڈ انڈیکس میں 572 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد مارکیٹ 41 ہزار 779 پر بند ہوئی۔

آج کاروبار کے دوران 10 کروڑ 77 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 6 ارب 54 کروڑ روپے رہی جب کہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 112 ارب روپے اضافےسے 8760 ارب روپے ہوگئی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved