Breaking News

اگر چاہیں تو 2 ہفتوں میں یوکرین پر کنٹرول حاصل کرسکتے ہیں، روسی صدر ولادمیر پیوٹن

 

ماسکو: یورپی یونین میں روس کے خلاف اسپیشل فورس بنانے کے حوالے سے پیش کی جانے والی قرار دار پر درعمل ظاہر کرتے ہوئے روسی صدر ولاد میر پیوٹن کا کہنا ہے کہ  اگر چاہیں تو صرف 2 ہفتوں میں یوکرین پر قبضہ کر سکتے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ولاد میر پیوٹن کا کہنا تھا کہ اگر ہم چاہیں تو صرف 2 ہفتوں میں کیف پر کنٹرول حاصل کر سکتے ہیں۔ یوکرین کے صدر  پیٹرو پوروشنکو نے روس پر کیف میں براہ راست در اندازی اور جارحیت کا الزام عائد کیا تھا اور اس حوالے سے یورپی یونین میں ایک قرار داد بھی پیش کی گئی۔خطے کے حالات میں کشیدگی اس وقت زیادہ بڑھی جب ناٹو کی جانب سے کہا گیا کہ 4 ہزار اہلکاروں پر مشتمل ایک فورس بنائی جائے جو 48 گھنٹوں کے اندر  یوکرین میں روسی جارحیت کا جواب دے سکے۔ ناٹو کے سیکرٹری جنرل آندے فوگ راسموسین کا کہنا تھا کہ ہمارے اتحادی ممالک نے روسی جارحیت کا جواب دینے کے لئے ایک مفصل ڈرافٹ بھی تیار کر لیا ہے جس میں فورسز کو کہا گیا ہے کہ ’’چلیں آہستہ لیکن حملہ پوری قوت‘‘ سے کریں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved