Breaking News

اگر 1973 ء کے آئین پر حملہ کیا تھا تو پیپلز پارٹی کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔۔۔ عمران خان ایسا لاڈلہ ہے جو ڈاکو بھی ہے اور سینہ زور بھی ہے ۔۔۔مذہب کو سیاست میں ڈال دیا گیا۔۔۔بلاول بھٹو کا سکھر میں یومِ تاسیس کے موقع پر خطاب۔

بادبان رپورٹ : وزیر اعظم نے آرام سے کہہ دیا کہ یہ ہماری جنگ نہیں جس میں ہمارے ملک کے بچے بوڑھے اور جوان شہید ہوئے۔
لاڈلے خان کو کھیلنے  کے لئے پورا ملک دے دیا گیا۔
صوبے کا وعدہ بھی صرف جھوٹ ہی نکلا۔
زراعت کو لوٹنے والوں کو اصلاحات کا وزیر لگا دیا گیا ہے۔
قبضہ مافیہ کو انکروچمنٹ ہیڈ لگا دیا گیا۔
اگر 1973 کے آئین پر حملہ ہوا تو پیپلز پارٹی کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔
یہ ایسا لاڈلہ ہے جو ڈاکو بھی ہے اور سینہ زور بھی ہے
مذہب کو سیاست میں ڈال دیا گیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ جب ہمارے وزیراعظم نے کہا کہ یہ جنگ ہماری نہیں تھی تو شہدا کے خاندانوں پر کیا گزری ہوگی؟ جب تک ہمارے وزیراعظم انتہا پسندی اور دہشت گردی کو اپنی جنگ نہیں سمجھیں گے، ملک آگے نہیں بڑھے گا، یہ شہید ہمارے شہید اور یہ غازی ہمارے غازی ہیں۔

سکھر میں پیپلز پارٹی کے 51ویں یوم تاسیس کے موقع پر جلسے سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی سیاسی لہر پورے ملک میں پھیل گئی اور پاکستان میں ایک نئی سیاسی فکر نے جنم لیا، بھٹو کی سیاسی لہر سے آمریت کی سوچ کا خاتمہ ہوا، پیپلز پارٹی نے سیاسی منشور آج سے 51 سال پہلے دیا، جو اصول پیپلز پارٹی نے دیئے وہ آج بھی اسی طرح مضبوط ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے شہید ذوالفقار بھٹو کی قیادت میں سیاسی اصول مرتب کئے تھے کہ دین اور سیاست کو الگ الگ رکھا جائے لیکن آمروں نے اپنے سیاسی دور کو طویل کرنے کے لئے مذہب کا سہارا لیا۔

انہوں نے کہا کہ اسلام رواداری اور رواداری کا مذہب ہے، اس کو دہشت گردی پر بدنام کیا گیا، پاکستان کو اس آگ سے بچائیں جو آگ جو ہمارے اپنوں نے لگائی انتہا پسندی کی آگ سے پاکستان کو بچانا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved