Breaking News

اگلے دو روز تک پنجاب اور سندھ سمیت دیگر علاقوں میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے : محکمہ موسمیات

rain

اسلام آباد (بادبان رپورٹ )محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے 2 روز کے دوران ملک کے جنوبی علاقوں میں کہیں کہیں مزید بارشوں ہونے کا امکان ہے جبکہ آج جمعہ اور ہفتہ کے روز سندھ، جنوبی پنجاب، زیریں خیبرپختونخوا اور مشرقی بلوچستان میں کہیں کہیں بارش کی توقع ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اگلے دو روز کے دوران سندھ، جنوبی پنجاب، زیریں خیبرپختونخوا، اور بلوچستان میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کابھی امکان ہے اورموسلادھار بارش سے ڈی جی خان اور بلوچستان کے بعض ندی نالوں/برساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران سندھ(میرپور خاص، حیدر آباد، شہید بینظر آباد، سکھر، لاڑکانہ، کراچی ڈویژن)، جنوبی پنجاب (ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان ڈویژن)، زیریں خیبرپختونخوا ( بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن)، مشرقی بلوچستان (ژوب، قلات، سبی، نصیر آباد ڈویژن) میں کہیں کہیں تیز ہواو¿ں اورگرج چمک کیساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
گوجرانوالہ، لاہور، ساہیوال ڈویژن، فاٹا اور کشمیر میں بھی بعض مقامات پر تیز ہواو¿ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ اگلے 48گھنٹوں کے دوران سندھ(میرپور خاص، حیدر آباد، شہید بینظر آباد، سکھر، لاڑکانہ، کراچی ڈویژن)، جنوبی پنجاب (ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان ڈویژن)، مشرقی بلوچستان (ژوب، قلات، سبی، نصیر آباد ڈویژن) میں کہیں کہیں تیز ہواو¿ں اورگرج چمک کیساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
گوجرانوالہ، لاہور، ساہیوال، راولپنڈی ڈویژن، خیبرپختونخوا، فاٹا، کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے۔

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران سندھ میں کہیں کہیں جبکہ فاٹا اور جنوبی پنجاب میں چند مقامات پر گرج چمک کےساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔سب سے زیادہ بارش سندھ: ڈپلو53، بدین34، مٹھی33، چھور05، شہیدبینظیرآباد03، سکھر02، جیکب آباد01، پنجاب: کوٹ ادو49، بہاولپور (ائیرپورٹ16، سٹی03)، ملتان05، لیہ04، بہاولنگر03، فاٹا: پاراچنار05، بلوچستان: لسبیلا13ملی میٹرریکارڈ کی گئی ہے ۔
گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: تربت43 ، دالبندین، چلاس42 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved