Breaking News

ایس ای سی پی نے اسحاق ڈار کی کمپنیوں کا ریکارڈ نیب کو جمع کرادیا

وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر آمدن سے زائد اثاثے رکھنے کا الزام ہے اور پاناما کیس میں سپریم کورٹ نے ان کے خلاف نیب ریفرنس کا حکم دیا ہے جس کے لیے نیب نے تیاری شروع کردی ہے۔

جوائنٹ ڈائریکٹر ایس ای سی پی علی عدنان نے اسحاق ڈار کی 7 نجی کمپنیوں کا ریکارڈ قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور کی کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم کو جمع کرایا۔

ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار، ان کی اہلیہ، دو بیٹوں اور بہو کی کمپنی سے متعلق ریکارڈ بھی جمع کرایا گیا ہے۔

جب کہ جن کمپنیوں کا ریکارڈ جمع کرایا گیا ہے ان میں گلف انشورنس، ایچ ڈی ایس سیکیورٹیز، اسپینسر ڈسٹری بیوشن، سی این جی پاکستان، ہجویری ہولڈنگ اور ہجویری مضاربہ کمپنی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق رکارڈ میں فارم 21، فارم 29،س رٹیفکیٹس آف ان کارپوریشن، میمورنڈم آف ایسوسی ایشنز بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اسحاق ڈار کو کل نیب میں طلب کیا گیا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے جب کہ انہوں نے نیب لاہور کو جواب جمع کرایا ہے جس کے مطابق سپریم کورٹ میں نظر ثانی اپیل تک انہوں نے پیش ہونے سے انکار کردیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved