Breaking News

ایشین گیمز ہاکی کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو پنالٹی شوٹ آؤٹس پر ہرا دیا

 

انچیون: 17 ویں ایشین گیمز ہاکی کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو پنالٹی شوٹز آؤٹس پر شکست دے کر نہ صرف گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا بلکہ 2016 میں ہونے والے اولمپکس گیمز کے لئے بھی کوالیفائی کر لیا۔جنوبی کوریا کے شہر انچیون میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والا فیصلہ کن معرکہ مقررہ وقت تک ایک ایک گو ل سے برابر رہا جس کے بعد میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹر آؤٹس پر ہوا۔ پنالٹی شوٹز آؤٹس پر بھارت نے 4 جب کہ پاکستان نے 2 گول اسکور کئے۔اس سے قبل جب میچ کا آغاز ہوا تو پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے پہلے ہاف کے تیسرے منٹ میں گول کر کے پاکستان کو بھارت پر سبقت دلا دی جسے بھارت نے دوسرے ہاف میں گول کر کے برابر کردیا۔ میچ کے تیسرے اور چوتھے ہاف میں دونوں ٹیموں کی جانب سے ایک دوسرے کے گولز پر تابڑ توڑ حملے کئے گئے لیکن مقررہ وقت پر کوئی بھی ٹیم گول اسکور نہ کر سکی اور میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹز آؤٹس پر ہوا۔واضح رہے کہ بھارت نے ایشین ہاکی میں پاکستان کو شکست دے کر نہ صرف گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا ہے بلکہ 2016 میں ہونے والے اولمپکس گیمز کے لئے بھی کوالیفائی کر لیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved