Breaking News

ایل پی جی سیکٹر پر 2 ارب روپے کے نئے ٹیکسز عائد کرنے کا فیصلہ

کراچی:  ایل پی جی کی قیمت میں ہونے والے اضافے اور مستقبل میں اس کی قیمتوں میں استحکام کے لئے وزارت پٹرولیم میں ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں، ایل پی جی پروڈیوسرز سمیت ڈسٹری بیوٹرز ایسو سی ایشن کو طلب کیا گیا۔

اجلاس میں ایل پی جی سیکٹر کو ریگولیٹ کرنے اور اس شعبے پر 2 ارب روپے کے نئے ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسو سی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے دنیا نیوز کو بتایا کہ مقامی ایل پی جی مارکیٹنگ کمنپیاں فی کلو گیس پر 25 روپے کما رہی ہیں، اگر حکومت سبسڈی دے تو ایل پی جی کی قیمت 80 روپے فی کلو تک پہنچ سکتی ہے۔ دوسری جانب ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ مقامی پروڈیوسرز پر بھی 5 اعشاریہ 5 فیصد ٹیکس عائد کیا جائے۔ اس وقت ملک میں ایل پی جی کی سالانہ پیداوار ساڑے 6 لاکھ ٹن جبکہ درآمدات ساڑھے 5 لاکھ ٹن ہیں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved