Breaking News

ایم کیوایم پاکستان کسی کے ساتھ ضم نہیں ہوگی، فیصل سبزواری

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ ہم نے پاک سرزمین پارٹی کے ساتھ مستقبل میں سیاسی اتحاد کے لیے کوششیں کیں لیکن پی ایس پی کے سربراہ نے غیر ذمہ دارانہ گفتگو کر کے سیاسی اتحاد کا قیمتی موقع گنوا دیا۔

ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رکن سندھ اسمبلی فیصل سبز واری نے کہا کہ مصطفیٰ کمال کہتے ہیں کہ ایم کیو ایم ’راٰ‘ کی ایجنٹ ہے اور سابق ڈی جی رینجرز سندھ بلال اکبر نے ایم کیو ایم پاکستان بنائی لیکن ہمارے ساتھ بیٹھتے بھی ہیں۔

فیصل سبزواری نے کہا کہ مصطفیٰ کمال نے الزام عائد کیا کہ میں نے غلط خبریں لیک کیں، مصطفیٰ کمال جس صحافی دوست کا ذکر کر رہے ہیں اس سے ملاقات میں نے ہی کروائی تھی، ہم دونوں کے ٹیلی فونز کا ڈیٹا چیک کر لیا جائے تو اندازہ ہو جائے گا کہ کون جھوٹ بول رہا ہے اور کون سچ کہ رہا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے کہا کہ مصطفیٰ کمال کے الزامات انتہائی افسوسناک افسوسناک ہیں لیکن ان کا شکریہ کہ آج ان کی وجہ سے ہمارے ناراض کارکن ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کسی کے ساتھ ضم نہیں ہو گی، آگے چل کر اندازہ ہو جائے گا کہ کون کس کے ساتھ ضم ہونے جا رہا ہے۔

اس موقع پر فیصل سبزواری نے ایک شعر بھی پڑھا۔

گرتے ہیں سمندر میں بڑے شوق سے دریا

لیکن کسی دریا میں سمندر نہیں گرتا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved