ایم کیو ایم کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کو ایم کے ارکان اسمبلی کو ڈرانے دھمکانے کا سلسلہ بند کیا جائے، مر جائوں گا کسی اور پارٹی میں نہیں جائوں گا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے ارکان اسمبلی کو ڈرا دھمکا کر وفاداریاں تبدیل کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے، یہ صورتحال قابل قبول نہیں ہے، میری آرمی چیف سے اپیل ہے کہ وہ اس صورتحال کا نوٹس لے کر کارروائی کریں