Breaking News

ایک مہینے میں سیمنٹ کی کھپت میں 37 فیصد اضافہ ریکارڈ

 

 

ملک میں جاری کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کے سبب صرف جنوری کے ایک مہینے میں سیمنٹ کی کھپت میں 37 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے مطابق جنوری 2018 میں سیمنٹ کی مجموعی کھپت 40 لاکھ ٹن سے زائد رہی جبکہ سیمنٹ کی برآمدات مسلسل کمی کا شکار رہی، جنوری 2018 میں سیمنٹ کی برآمدات گذشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے 7 فیصد کمی سے 3 لاکھ 76 ہزار ٹن رہی۔

دوسری جانب 7 ماہ میں سیمںٹ کی کھپت 20 فیصد اضافے سے 2 کروڑ 63 لاکھ ٹن رہی جبکہ گذشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 2 کروڑ 29 لاکھ ٹن سیمنٹ استعمال ہوئی تھی۔ ترجمان آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت سیمنٹ انڈسٹری کے مسائل پر توجہ نہیں دے رہی ہے اور ایسے اقدامات نہیں کئے گئے جن سے برآمدات میں اضافہ ہو، ان مسائل میں سیمنٹ کی اسمگلنگ، انڈر انوائسڈ سیمنٹ کی درآمد بھی شامل ہیں، تاہم، انڈسٹری ان مسائل کو منافع میں کمی اور کارکردگی کو موثر بنا کر برداشت کر رہی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved