بادبان رپورٹ : الیکشن کمیشن کی وجہ سے 6 وفاقی وزراء بھی اجلاس سے آئوٹ۔ فواد چودھری، عامر کیانی، ڈپٹی سپیکر قاسم سوری، اختر مینگل، احسن اقبال۔

بادبان رپورٹ
الیکشن کمیشن کی وجہ سے 6 وفاقی 
وزراء بھی اجلاس سے آئوٹ۔
فواد چودھری، عامر کیانی، ڈپٹی سپیکر قاسم سوری، اختر مینگل، احسن اقبال شامل۔

سپیکر قومی اسمبلی نے گوشوارے جمع نہ کرانے پر 72 ارکان کی رکنیت معطلی کا حکم سنا دیا۔ دو ارکان کو ایوان سے باہر نکال دیا، ایک رکن نظر سے بچ کر کارروائی میں شریک رہا۔ جماعت اسلامی کے رکن نے گوشوارے جمع کرانے کے باوجود نام شامل کرنے پر احتجاجاً ایوان سے واک آؤٹ کر دیا۔

قومی اسمبلی اجلاس میں سپیکر اسد قیصر نے ایوان کو آگاہ کیا کہ قومی اسمبلی اجلاس میں 72 ارکان شرکت نہیں کر سکیں گے۔ ان 72 ارکان قومی اسمبلی کی رکنیت گوشوارے جمع نہ کروانے پر الیکشن کمیشن نے معطل کی ہے۔

اس سلسلہ میں ارکان کی رکنیت معطل ہونے سے متعلق اعلامیہ قومی اسمبلی اجلاس میں پڑھ کر سنایا گیا کہ ارکان کی رکنیت معطل ہے وہ اجلاس میں شرکت نہیں کر سکتے۔ ان میں وفاقی وزرا فواد چودھری، عامر کیانی، ڈپٹی سپیکر قاسم سوری، اختر مینگل، احسن اقبال اور دیگر شامل ہیں۔