بادبان رپورٹ : ریاستی اداروں کی ناکامی ۔ مغوی ایس پی افغانستان میں قتل سیکیورٹی ایجنسیاں مکمل ناکام ، طورخم پر افغان سیکورٹی حکام نے پاکستانی پولیس افسر کی لاش پہنچادی۔ تفصیلات بادبان رپورٹ میں جانئے

اسلام آباد : (بادبان ٹی وی رپورٹ)اسلام آباد سے اغوائہونے والے ایس پی پشاور رورل طاہر خان داوڑ کو افغانستان میں قتل کردیا گیا ۔ میڈیا رپوٹس کے مطابق ایس پی رورل پشاور طاہر خان داوڑ کو 27اکتوبر کو اسلام آباد سے لاپتہ ہوگئے تھے ان کے اہل خانہ نے تصدیق کی ہے کہ انہیں افغانستان میں قتل کردیا گیا ہے ۔
دوسری جانب طاہر خان داوڑ کے قتل کی تصاویرسوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی ہیں اس حوالے سے وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ طاہر خان داوڑ کا معاملہ حساس ہے اس پر بات نہیں کرسکتے یہ نیشنل سیکیورٹی اور کسی کی زندگی کی بات ہے ۔اوپن فورم میں بات نہیں کی جاسکتی ،طاہر خان داوڑ کے لاپتہ ہونے کا مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ اضا میں درج تھا۔