لاہور میں گذشتہ روز سے جاری بارش کی وجہ سے بجلی کا نظام متاثر ہوا ہے ، لیسکو کے پچاس سے زائد فیڈر بارش کے باعث ٹرپ کر گئے ، اندرون لاہور، کوٹ لکھپت ، سبزہ زار ، سمن آباد ، گلشن راوی ، گڑھی شاہو سمیت شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا ۔ لیسکو ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلسل بارش کے باعث لائنیں ٹھیک کرنے میں انہیں دشواری کا سامنا ہے –