Breaking News

برطانوی اپوزیشن کا ملکہ برطانیہ سے اثاثے ظاہر کرنے کا مطالبہ

ملکہ کو ان کے مشیروں نے شدید شرمندہ کیا ہے، لیبر پارٹی۔ فوٹو: فائل

غیرملکی خبررساں ادارے کو انٹرویودیتے ہوئے لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والے برطانوی شیڈو وزیرخزانہ جان میکڈونل نے ملکہ الزبتھ سے اپنے اثاثہ جات ظاہرکرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ  پیراڈائز لیکس میں ملکہ برطانیہ کی آف شور کمپنی میں 1 کروڑ پاؤنڈز کی سرمایہ کاری منظرعام پر آگئی، ملکہ کے مالی امور کے نگراں وزیر اس پر معافی مانگیں۔

جان میکڈونل نے ٹٰیکس کی شفافیت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آف شور کمپنی کے طریقہ کار سے امیرافراد کو اپنے دولت چھپانے اور ٹیکس بچانے کا موقع ملتا ہے، پیراڈائز لیکس منظرعام پرآنے کے بعد ملکہ کو ان کے مشیروں نے بری طرح شرمندہ کیا ہے، اب ملکہ الزبتھ کو چاہیے کہ اپنے تمام اکاؤنٹس عوام کے سامنے پیش کریں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved