Breaking News

برطانیہ نے حسین نواز کیخلاف قانونی معاونت کیلئے نیب کی درخواست منظور کرلی

انصار عباسی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی حکام نے حسین نواز کا کیس پہلے ہی اپنی نیشنل کرائم ایجنسی کے حوالے کر دیا ہے تاکہ پاکستان کی جانب سے کی جانے والی درخواست کے مطابق باہمی قانونی معاونت کا سلسلہ شروع کیا جا سکے۔

نیب نے اسی طرح کی درخواست نواز شریف کے چھوٹے بیٹے حسن نواز کے معاملے میں بھی کر رکھی ہے تاہم برطانوی حکام نےابھی اس کا جواب نہیں دیا جس کی وجہ بظاہر حسن نواز کی برطانوی شہریت ہو سکتی ہے۔

باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ برطانیہ کی جانب سے یہ مثبت رد عمل برطانیہ کی اہم سرکاری شخصیت کے دورہ پاکستان کے نتیجے میں سامنے آیا ہے تاہم اس شخصیت کا نیب کے ساتھ تعلق نہیں ہے۔

حسین نواز کے معاملے میں قانونی معاونت فراہم کرنے کی متعدد درخواستوں کے بعد، برطانوی وزارت داخلہ نے برطانیہ کی سینٹرل اتھارٹی کے نمائندے کے ذریعے وزارت خارجہ کے توسط سے جواب دیا ہے۔

اور اس حوالے سے برطانوی وزارت داخلہ کے خطوط نیب کو لکھے گئے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved