Breaking News

بلوچستان سے کالعدم تنظیم کے دو دہشتگرد گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کامیاب کاروائیاں، صوبے کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا۔ نگران وزیرِ داخلہ بلوچستان آغا عمر بنگلزئی نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کاروائیاں کوئٹہ، ڈیرہ بگٹی، سنگسیلا اور ژوب میں کی گئیں جس میں بندوقیں، راکٹ لانچر، بارودی مواد اور مواصلاتی آلات برآمد کر لیے گئے۔

 

مستونگ سانحے کے حوالے سے نگران وزیرِ داخلہ کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ الیکشن کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے، نگران وزیرِاعلی کی ہدایت پر تحقیقاتی ٹیم سانحہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔

 

آغا عمر بنگلزئی نے کہا کہ پُرامن الیکشن کا انعقاد ہماری ترجیح ہے جس کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

 

 

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved