Breaking News

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش نے موسم سہانا بنا دیا، محکمہ موسمیات نے آج رات سے جمعے تک اسلام آباد، لاہور، جنوبی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بادل برسنے کی پیش گوئی کر دی۔

کراچی میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔ بلوچستان میں موسم خوشگوار ہوگیا، خوشگوار کوئٹہ میں صبح کے وقت اچانک بادل آئے، تیز ہوائیں چلیں، جس کے بعد مختلف علاقوں میں رم جھم نے موسم حسین ہوگیا، ہر چیز دھل کر نکھر گئی، شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا، بچوں کی خوشی بھی دیدنی تھی۔

زیارت، چمن، قلعہ سیف اللہ اور کچلاک سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی ہلکی بارش ہوئی، موسم کی خبر دینے والوں کا کہنا ہے بلوچستان سے شروع ہونے والا سلسلہ جمعے تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔ خیبر پختونخوا، اسلام آباد، لاہور، جنوبی پنجاب، مشرقی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بادل برسیں گے لیکن کراچی میں گرمی ابھی جانیوالی نہیں، آج بھی موسم گرم اور خشک رہے گا، پارہ 35 سے 38 تک جائے گا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved