Breaking News

بنگلا دیش پریمیئر لیگ کی اجازت دینے کیلئے انتخاب عالم نے کمیشن مانگا: عمران نذیر

 

دنیا نیوز کے پروگرام “یہ ہے کرکٹ دیوانگی” میں گفتگو کرتے ہوئے عمران نذیر نے سابق کوچ انتخاب عالم کو گویا چھکا لگا دیا۔ عمران نذیر نے انکشاف کیا کہ انتخاب عالم نے بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں شرکت کے لیے ان سے “مک مکا” کرنے کی کوشش کی۔ عمران نذیر نے کہا قوم کو معلوم ہونا چاہئے بورڈ میں کون کون غلط ہے۔ عمران نذیر نے کہا ڈائریکٹر ڈومیسٹک سے این او سی لینے کیلئے ان کے تلوے چاٹنے پڑتے ہیں اگر کھلاڑی ان کیخلاف بات کرے تو یہ ان کو نقصان پہنچائیں گے۔ اگر ایسا ہو گا تو پھر کرکٹ کا حال یہی ہونا ہے۔ سابق ٹیسٹ کرکڑ سرفراز نواز نے کہا کھلاڑیوں کو باہر جانے کیلئے بورڈ سے اجازت لینا ہوتی ہے عامر سہیل نے بھی انتخاب عالم کے بارے میں یہی کچھ بتایا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا انتخاب عالم کی کمیشن مانگنے کی آزادانہ انکوائری ہونی چاہیے۔ آزادانہ انکوائری میں آئی ایس آئی کے لوگ بھی ہونے چاہیں۔ سرفراز نواز نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے فوری ایکشن لینے کی اپیل کی۔ –

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved