Breaking News

بڑی صنعتوں کی پیداوار 4 ماہ میں‌ بڑھ کر 5.7 فیصد تک پہنچ گئی

کراچی: (بادبان نیوز) بڑی صنعتوں کی ملکی پیداوار میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جو اپریل سے جولائی کے دوران بڑھ کر 5.7 فیصد تک پہنچ گئی۔ الیکٹرونکس مصنعوعات کا شعبہ 40 فیصد ترقی کے ساتھ تمام شعبوں پر بازی لے گیا۔جولائی سے اپریل کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار 5.7 فیصد تک پہنچ گئی جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران صنعتی ترقی کی شرح 5.6 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔ دوسری جانب صرف اپریل میں ہی بڑی صنعتوں کی پیداوار 4.14 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔ملک میں عوام کی قوت خرید میں اضافے کا اندازہ اس بات سے باآسانی لگایا جاسکتا ہے کہ 10 ماہ کے دوران الیکٹرونکس مصنوعات کا شعبہ 40 فیصد ترقی کے ساتھ تمام شعبوں پر بھاری رہا، آئرن اینڈ سٹیل کا شعبہ 23 فیصد اضافے سے دوسرے اور آٹو سیکٹر 20 فیصد ترقی کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved