Breaking News

بگ تھری کی اجارہ داری کے خلاف پہلی بغاوت

یہ احتجاج ’ڈیتھ آف آ جنٹل مین‘ کے نام بنائی گئی دستاویزی فلم کے مشترکہ ڈائریکٹرز سویم کولنز اور جیرڈ کمبر کی جانب سے شروع کیا گیا۔

اس دستاویزی فلم میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جگہ گزشتہ سال کرکٹ کی باگ ڈور اور گورننگ بورڈ پر ہندوستان، انگلینڈ اور آسٹریلیا کے سنبھالنے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

اس مظاہرے میں کنزرویٹو پارٹی کے قانون دان ڈیمین کولنز بھی شریک تھے جہاں تین منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی جس میں سے ہر ایک منٹ ہندوستان، انگلینڈ اور آسٹریلیا کے لیے تھا۔

ڈیتھ آف آ جنٹل مین میں الزام عائد کیا گیا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں شفافیت کی کمی ہے جہاں بی سی سی آئی کے صدر سری نواسن، انگلش بورڈ کے صدر جائلز کلارک اور کرکٹ آسٹریلیا کے چیئرمین والی ایڈورڈز اپنے اپنے ملکوں کے مفاد میں دنیائے کرکٹ کے معاملات چلا رہے ہیں اور دیگر ملکوں کو اپنی بقا کی جنگ لڑنے کیلئے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

دستاویزی فلم میں کہا گیا ہے کہ 52 فیصد ریونیو پر ان تینوں ملکوں کا قبضہ ہے، بقیہ 102 ملکوں کی صرف 48 فیصد ریونیو تک رسائی ہے جبکہ کھیل کی مختصر طرز کیلئے ٹیسٹ کرکٹ کو قربان کیا جا رہا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی کہا گیا کہ ایک ایسے موقع پر جب دنیا کے تمام کھیلوں کو وسعت دی جا رہی ہے، آئی سی سی دراصل کرکٹ ورلڈ کپ کو مزید محدود کر رہا ہے اور اولمپک میں شرکت نہیں کرنا چاہتا۔

انگلینڈ کے ہاؤس آف کامن میں ثقافت، میڈیا اور کھیلوں کی کمیٹی کے رکن ڈیمین کولنز نے کہا کہ کرکٹ کا موجودہ ڈھانچہ مجموعی طور پر کھیل کو نقصان پہنچا رہا ہے۔

’یہ کھیل کے لیے بہت نقصان دہ ہے، میں کھیل کی کمیٹی سے سفارش کروں گا کہ وہ جائلز کلارک کو طلب کر کے ان سے دریافت کریں گے ان کا کردار کیا ہے‘۔fp

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved