Breaking News

بھارتی اشتعال انگیزی کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

 

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں قرارداد تحریک انصاف کی نبیلہ حاکم کی جانب سے جمع کروائی گئی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ بھارت کی جانب سے اسکول وین پر بلا اشتعال فائرنگ قابل مذمت ہے۔ اس بھارتی فعل کو برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

قرارداد میں کہا گیا کہ بھارت شہری آبادی کو نشانہ بنا کر جینوا کنونشن کی کھلی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

قرارداد کے متن کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران بھارت نے سینکڑوں مرتبہ ایل او سی کی خلاف ورزی کی جس میں کئی پاکستانی شہری معصوم بچے اور سیکورٹی اہلکار نشانہ بنے۔

قرارداد میں سرحدی خلاف ورزی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ بھارت کو خطے میں امن تباہ کرنے سے روکے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارت نے ایل او سی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بٹل سیکٹر پر فائرنگ کی اور اسکول وین کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں وین کا ڈرائیور شہید ہوگیا جبکہ وین تباہ ہوگئی۔

جواب میں پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جوابی فائرنگ کے نتیجے میں تتہ پانی سیکٹر پر واقعہ بھارتی چیک پوسٹ اڑا دی گئی جس کے نتیجے میں 5 بھارتی فوجی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے تھے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved