Breaking News

بھارتی سیکرٹری خارجہ سبرامنیم جے شنکر اسلام آباد پہنچ گئے۔

 

بھارتی سیکرٹری خارجہ سبرامنیم جے شنکر سارک یاترا کے تیسرے مرحلے میں آج اسلام آباد پہنچ گئے۔

بھارتی سیکرٹری خارجہ سبرامینیم جے شنکر ایسے وقت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں جب لائن آف کنٹرول پر کئی مہینوں سےجاری کشیدگی، فریقین کے ایک دوسرے پر دہشت گردوں کی سرپرستی کے الزامات اور خطے میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کے اثرات دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری کی امیدوں کو معدوم کر چکے ہیں ۔ بھارتی میڈیا آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے قومی سرحدوں کی حفاظت اور دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کے بیان پر تلملا رہا ہے ۔ ایسے میں دونوں ممالک کے سیکرٹری خارجہ آج دفتر خارجہ میں ملاقات کریں گے جس کے بعد وفود کی سطح پر پاک بھارت مزاکرات ہونگے۔ دورے میں بھارتی وزارت خارجہ کا اعلیٰ سطح وفد بھی سیکرٹری خارجہ کے ہمراہ ہوگا۔ مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلووں کا جائزہ لیا جائے گا ۔ سبرامنیم جے شنکر مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے بھی ملاقات کریں گے جس کے بعد بھارتی سیکرٹری خارجہ وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کیلئے جائیں گے۔ جے شنکر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا خصوصی پیغام پاکستانی قیادت کو پہنچائیں گے۔ خارجہ پالیسی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ پاک بھارت سیکرٹری خارجہ مذاکرات سے تعلقات میں بہتری کیلئے کسی بریک تھرو کی توقع نہیں رکھنی چاہئے تاہم اتنا ضرور ہے کہ اس ملاقات سے دونوں ممالک کے درمیان جامع مذاکرات کی بحالی کا دروازہ کھلنے کی امید ہے – See

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved