Breaking News

بھارت نے ایڈونچر کیا تو بھرپور جواب دینگے، رحمن ملک۔ سابق وزیر داخلہ رحمن ملک نے بھارت کی طرف سے پیدا کردہ صورتحال پر گول میز کانفرنس یا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی تجویز دی۔ تفصیلا ت جانئے بادبان رپورٹ میں۔

Baadban Report:
سابق وزیر داخلہ رحمن ملک نے بھارت کی طرف سے پیدا کردہ صورتحال پر گول میز کانفرنس یا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی تجویز دیدی۔ رحمن ملک کہتے ہیں کہ پوری قوم متحد ہے، بھارت نے ایڈونچر کرنے کی کوشش کی تو بھرپور جواب ملے گا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں رحمن ملک کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بڑا ڈرامہ کروا کر الیکشن جیتنا چاہتا ہے۔ پلوامہ واقعہ میں کانگریس کے خلاف ہاتھ ہو گیا ہے۔

 بھارت کسی بھی وقت کچھ بھی کر سکتا ہے۔ بارڈرز کو گرم کر کے سرجیکل سٹرائیک کی بات کریں گے لیکن یہ کوئی بھی کارروائی کر سکتا ہے۔ اگر ان کے پاس ڈرون ہیں تو ہمارے پاس اس سے بڑے ڈرونز ہیں۔

 مودی پلوامہ حملے کو الیکشن کے لیے استعمال کر رہے ہیں، اس طرح کی حرکات کر کے اگر وہ سمجھتے ہیں ہمیں جھکا لیں گے تو ایسا نہیں ہو سکتا۔
رحمان ملک(سابق وزیر داخلہ)۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved