Breaking News

بھاگے ہوئے دہشت گرد افغان سرحد پر بیٹھے ہیں، ہر حد تک پیچھا کریں گے: چودھری نثار

 

 

وزیرداخلہ چودھری نثار کا کہنا ہے مردان واقعے سے متعلق دو انٹیلی جنس رپورٹ موجود تھیں ، فورسز نے جانیں دے کر حملے ناکام بنائے ، دہشت گردی کے خلاف نفسیاتی جنگ جیتنے کی ضرورت ہے ۔ وزیرداخلہ چودھری نثار مردان پہنچے اور ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی ۔ چودھری نثار نے وکلا کو بتایا کہ مردان واقعے سے متعلق دو انٹیلی جنس رپورٹس موجود تھیں ، جوانوں نے جانیں قربان کر کے حملے ناکام بنائے ۔ انہو ں نے زور دیا کہ ملک بھر میں دہشت گرد پکڑے جارہے ہیں ، کچھ بھاگ کر افغانستان چلے گئے ، دہشت گردی کے خلاف نفسیاتی جنگ جیتنے کی ضرورت ہے ۔ وزیرداخلہ چودھری نثار نے کہا کہ پوری قوم کو بہادری اور عزم سے دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہے

 

پاناما میں بیرون ملک آف شور کمپنیاں اور خفیہ اثاثے بنانے والے پاکستانی خاندانوں کے ارکان کو ایف بی آر نے ٹیکس

نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے پندرہ دن کے اندر جواب طلب کر لیا ہے۔ نوٹسز میں ان سے بیرون ملک آف شور کمپنیاں بنانے کیلئے استعمال مالی وسائل اور ان کے ذرائع آمدن اور ان کمپنیوں میں اور اثاثہ جات میں کی گئی سرمایہ کاری کی مالیت اور اسے پاکستان سے باہر بھجوائے جانے کے بارے میں معلومات طلب کر لی ہیں۔ ذرائع نے بتایا یکم جولائی 2016 سے نافذ العمل قانون کی نئی شق کے تحت ایف بی آر دس سال کے انکم ٹیکس گوشواروں کے بارے میں پوچھ سکتا ہے۔

 

رنچھوڑ لائن میں لکھ پتی چوک پر پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاک سر زمین پارٹی مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ متحدہ کے بانی راء سے پیسے لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے جا چکے ہیں۔ بھارت اور برطانیہ متحدہ بانی کو پال رہے ہیں۔ مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ متحدہ قائد کو اس قوم کے بچوں کی لاشیں چاہیں۔ ہماری متحدہ قائد سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں بلکہ عوام کے حقوق کے لیے لڑائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو فیصلہ کرنا ہو گا کہ اپنی آنے والی نسلوں کو کیسا پاکستان دینا چاہتے ہیں۔ شہر امن کا گہوارہ بن جائے تو ہمارا مقصد پورا ہو جائے گا۔ تقریب کے اختتام پر مصطفی کمال نے پرچم کشائی کی جس کے بعد آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved