Breaking News

بہاولپور: کانسٹیبل کی ویڈیو وائرل کا معاملہ، اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا

svac

بہاولپور میں چھ ماہ سے تنخواہ سے محروم پولیس کے وائرلیس آپریٹر کے گھر فاقوں کے ڈیرے۔ کانسٹیبل دین محمد بچوں سمیت ڈی ایس پی آفس پہنچ گیا۔ مظلوم کی دہائی اس کے افسر کو ایک آنکھ نہ بھائی۔ پیٹی بھائیوں سے کرائی اس کی خوب ٹھکائی۔ فاقہ کشی کے باعث دین محمد کے بچے بھی حسرت و یاس کی تصویر بن کر رہ گئے۔ احتجاج کی ویڈیو وائرل ہوئی تو آر پی او بھی غصے میں آ گئے۔ دین محمد کو پیٹی بھائی سے اسلحہ چھیننے اور دھمکیوں کے الزام میں مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا۔ دین محمد سنہرے مستقبل کیلئے پولیس سے محکمہ تعلیم میں گیا لیکن پھر واپس آ گیا۔ کلرک بادشاہ نے ایل پی سی جاری نہ کی جس وجہ سے ادھر کا رہا نہ ادھر کا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved