Breaking News

بیت السلام فاونڈیشن کی شامی مہاجرین کے لیے امداد روانہ

پاکستانیوں کے تعاون سے بیت السلام فاونڈیشن نے شامی مہاجرین کے لیے 30 ایمبولینس اور امداد کی بڑی کھیپ روانہ کردی۔

بیت السلام فاونڈیشن کے سربراہ مولانا عبدالستار حفیظ اللہ کے گزشتہ ماہ ترکی دورے کے دوران ترک حکومت سے کیے گئے وعدے کی تکمیل ہوگئی۔ بیت السلام فاونڈیشن نے پاکستانی مخیر حضرات کے تعاون سے تیس جدید ایمبولینس، ساڑھے چار ہزار ٹینٹ اور بسکٹس کے دوہزار کارٹن شام میں خانہ جنگی سے متاثرہ افراد کے لیے روانہ کیے ہیں۔

شام میں خانہ جنگی سے متاثرہ لاکھوں افراد کی مدد کے لیے بیت السلام فاونڈیشن پہلے بھی کئی اقدامات کرچکی ہے، جن میں فری روٹی تندور، میڈیکل کیمپ، ادویات اور دیگر میڈیکل سہولیات شامل ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved