Breaking News

بیٹے کو ٹیم میں منتخب کرنے پر معین خان کو عوامی تنقید کا سامنا

 معین خان کو پی ایس ایل میں بیٹے کا انتخاب کرنا مہنگا پڑ گیا ، سوشل میڈیا پر شائقین نے معین خان کے اس اقدام کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں لاہور میں منعقدہ ڈرافٹ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کوچ نے اعظم خان کو سپلیمنٹری پلیئر منتخب کیا ۔
انہیں بھاری جسامت کی وجہ سے کرکٹ کیلیے فٹ قرار نہیں دیا جا رہا، سوشل میڈیا پر شائقین نے معین خان پر اقربا پروری کا الزام بھی عائد کیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل انضمام الحق نے بطور چیف سلیکٹر اپنے بھتیجے امام الحق کا انتخاب کیا ۔ مگر خوش قسمتی سے وہ سری لنکا کیخلاف سنچری بنانے میں کامیاب رہے ۔
چیئرمین پی سی بی کے مشیر و سابق ممبر گورننگ بورڈ شکیل شیخ بھی اپنے دونوں بیٹوں کو اثر و رسوخ استعمال کر کے مختلف سکواڈز کا حصہ بناتے رہے ہیں ۔ ماہرین کے مطابق ان دنوں پاکستان کرکٹ میں اقرباپروری عروج پر پہنچ چکی ہے اور اب کسی کو کوئی ڈر بھی نہیں ہے ۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved