Breaking News

تحریک انصاف کی کامیابی سے ن لیگ ماتم منا رہی ہے :محمد سرور

تحریک انصاف کے نو منتخب سینیٹر چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے پنجاب میں ایک سیٹ جیتی لیکن مسلم لیگ ن میں صف ماتم بچھا ہے، دو ہزار اٹھارہ میں شیر کو گرا کر پوسٹ مارٹم کریں گے۔

لاہورمیں تحریک انصاف کے قائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نو منتخب سینیٹر چودھری سرور نے ووٹ دینے والے تمام ایم پی ایز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ توقعات پر پورا اتریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بات ثابت ہوگئی کہ پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں، ہمارا کوئی ایم پی اے نہیں بکا، پوسٹ مارٹم مردوں کا کرتے ہیں، 2018 میں شیر جب مردہ ہو گا تو اس کا پوسٹ مارٹم کرینگے۔

چودھری سرور کا کہنا تھا کہ ملک کو اندرونی اور بیرونی بہت چیلنجز ہیں، تمام قربانیوں کے باوجود بین الاقوامی برادری خلاف ہے، یہ فارن پالیسی کی ناکامی ہے، موقع ملا تو ملک کا نام روشن کریں گے اگر کرپشن ختم کرلیں تو سب ٹھیک ہوجائے گا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved