Breaking News

تربت :دہشتگردوں کا نشانہ بننے والے 5 افراد کی لاشیں آبائی علاقے روانہ

 

تربت میں دہشت گردوں کا نشانہ بننے والے 5 افراد کی لاشیں کراچی سے آبائی علاقے گجرات روانہ کر دی گئیں ، تین روز میں مقتولین کی تعداد بیس ہوگئی ۔ روزگار کے حصول کیلئے پنجاب سے ترکی جانے والے 20 نوجوان بلوچستان کے علاقے تربت میں دہشت گردی کا شکار ہو کر موت کے منہ میں چلے گئے ،
پندرہ نوجوانوں کی لاشیں جمعرات کو ملیں اور پانچ لاشیں ہفتہ کو ملیں ۔ پانچوں لاشوں کو فوجی طیارے سی 130 کے ذریعے تربت سے کراچی پہنچایا گیا جہاں پانچوں لاشوں کو ایدھی سرد خانے منتقل کیا گیا جہاں میتوں کو غسل دیا گیا ۔ لاشوں کے ملنے والی دستاویزات کے مطابق شناخت دانش ، قاسم ، ثاقب ، عثمان قادر اور بدر منیر کے نام سے ہوئی ہے ۔ بدرمنیر کا تعلق گجرات کے علاقے جلال پور جٹاں جبکہ باقی افراد کا تعلق گجرات کے علاقے رسول پور سے ہے ۔
میتوں کو پی آئی اے کی فلائٹ 302 سے صبح آٹھ بجے لاہور روانہ کر دیا گیا جہاں لاہور کے علامہ اقبال ٹائون میں واقعہ ایدھی سرد خانے میں شناخت کے بعد ورثا کے حوالے کی جائیں گی ۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved