Breaking News

تربت سانحہ :سپریم کورٹ کا نوٹس ، تین روز میں رپورٹ طلب

 

سپریم کورٹ نے تربت میں 20 افراد کے قتل کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے تین روز میں رپورٹ طلب کرلی ۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے تربت میں 20 افراد کو گولیاں مار کر قتل کرنے کے واقعہ کا ازخود نوٹس لے لیا ۔ ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے ، آئی جی پولیس بلوچستان سے تین روز میں رپورٹ طلب کی گئی ہے ، چیف جسٹس نے نوٹس میڈیا رپورٹس پر لیا ۔ رپورٹس کے مطابق ان لوگوں کو پنجاب کے مختلف علاقوں سے لایا گیا ۔ انسانی سمگلروں نے ان افراد کو غیر قانونی طریقہ سے ایران لے کر جانا تھا ، حکام سے طلب کی گئی رپورٹ میں یہ بھی استفسار کیا گیا ہے کہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے حوالے سے کیا اقدامات کیے گئے ہیں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved