Breaking News

تربت میں دہشتگردی کا نشانہ بننے والے مزید 5 افراد گجرات میں سپرد خاک

 

سہانا مستقبل ڈھونڈتے ڈھونڈتے 5 مزید افراد موت کی وادی میں اتر گئے اور اپنوں کو عمر بھر کا روگ دے گئے۔ دہشتگردی کا نشانہ بننے والے مزید پانچ افراد کی میتیں گجرات کے آبائی علاقوں میں پہنچیں تو اہلخانہ پر غم کے پہاڑ ٹوٹ پڑے۔ ہر آنکھ اشکبار ہے۔ فضاء سوگوار ہے اور ہر دل اداس ہے۔

قاسم، دانش اور ثاقب آبائی گاؤں کھوڑی رسول پور میں منوں مٹی تلے جا سوئے ہیں۔ تینوں نوجوانوں کی اجتماعی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ اس موقع پر پورا علاقہ امڈ آیا۔ بدر منیر کو آبائی گاؤں کسوکی جبکہ عثمان قادر کو ملک پور میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

اس سے پہلے بدقسمت نوجوانوں کی میتیں سی ون تھرٹی کے ذریعے تربت سے کراچی پہنچائی گئی تھیں جہاں سے انہیں خصوصی طیارے پر لاہور منتقل کیا گیا تھا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved