Breaking News

توانائی کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی متعارت کروا رہے ہیں،سرتاج عزیز

اسلام آباد میں ڈپٹی چئیرمین منصوبہ بندی کمیشن سرتاج عزیز سے پاکستان میں تعینات امریکی سفیر اور توانائی کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور امریکا کے درمیان مربوط توانائی کے لئے تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر ڈپٹی چئیرمین منصوبہ بندی کمیشن سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ حکومت ملک میں توانائی کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی متعارت کرا کے دور جدید سے ہم آہنگ بناے، توانائی میں خود کفالت، غیرملکی سرمایہ کاری اور اس کے طریقہ کار میں آسانیاں لانے اور حالیہ درپش مسائل سے نجات کے لئے مؤثر اقدامات کررہی ہے۔

سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ امریکا اور پاکستان کے مابین مربوط توانائی کے معاہدے  کو فعال بنایا جائے گا اور ان معاہدوں کے اثرات بھی جلد سامنے آئیں گے جب کہ اس سے  توانائی کے شعبے میں پاکستان کی صلاحیت اور استعداد کار میں اضافہ ہوگا۔

امریکی سفیر نے توانائی کے شعبے میں کئے گئے اقدامات کو سراہا اور مربوط توانائی کے معاہدے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے پاکستان کی بھرپور معاونت کی یقین دہانی کروائی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved