Breaking News

تین طلاق کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے ، نریندر مودی

بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے مسلم علماء اور دانشوروں پر زور دیا ہے کہ وہ تین طلاق کے معاملے کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کریں ۔ بارہویں صدی کے فلسفی اور مصلح بساوا کے یوم پیدائش کی مناسبت سے نئی دہلی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہا کہ مسلم مصلحین بھی تین طلاق کے معاملے پر آگے آئیں گے اور مسلم معاشرے پر زور دیں گے کہ وہ تین طلاق کی پریکٹس سے گریز کرے ۔ واضح رہے کہ بھارت میں اس وقت تین طلاق کا معاملہ گرما گرم موضوع بحث ہے ۔ کئی مرکزی اور ریاستی وزراء بھی اس حوالے سے متنازع بیانات جاری کرچکے ہیں ۔ اتر پردیش کابینہ کے رکن سوامی پرساد موریہ نے کہا ہے کہ مسلمان محض ہوس کے ہاتھوں مجبور ہوکر بیویاں بدلتے ہیں ، یعنی تین طلاق کے ذریعے ایک بیوی کو فارغ کر کے دوسری اور پھر تیسری شادی کرتے ہیں ۔ میڈیا سے گفتگو میں سوامی پرساد موریہ نے کہا کہ مسلم معاشرے کو بھی سوچنا چاہیے کہ تین طلاق کے ذریعے بیوی بچوں کو بھیک مانگنے کیلئے سڑک پر آنے پر مجبور کرنا کہاں کی دانشمندی ہے ۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved