Breaking News

جاپانی وزیرِ اعظم کا قبل از وقت انتخابات کا اعلان

ٹوکیو: (ویب ڈیسک) جاپانی وزیرِ اعظم شینزو آبے نے شمالی کوریا کی جانب سے دھمکیوں اور ملک میں جاری بحرانوں پر قابو پانے کیلئے قبل از وقت انتخابات کروانے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت 28 ستمبر بروز جمعرات کے دن جاپان کی پارلیمنٹ کو تحلیل کر دیا جائے گا۔ شینزو آبے نے انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا، تاہم جاپانی میڈیا کا کہنا ہے کہ رواں سال 22 اکتوبر کو الیکشن کروائے جا سکتے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپانی وزیرِ اعظم نے اس کے علاوہ تعلیم کے فروغ اور فلاح و بہبود کیلئے بھی سترہ اعشاریہ آٹھ بلین ڈالرز کے پیکج کا اعلان کر دیا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ جاپانی وزیرِ اعظم شینزو آبے کی پالیسیوں اور متعدد حکومتی سکینڈلز کی وجہ سے ان کی مقبولیت میں عوامی سطح پر کمی آئی ہے۔ اس تناظر میں قبل از وقت انتخابات کا اعلان حزب اختلاف کی جماعتوں کی کمزوریوں کو بھی آشکار کرے گا۔ ایک جائزے کے مطابق رواں سال جولائی میں حکومت کی ریٹنگ 30 فیصد سے بھی کم ہو گئی تھی تاہم رواں ماہ اس میں 50 فیصد سے زائد اضافہ دیکھا گیا۔

اپنے ایک بیان میں شینزو آبے نے اپنے ساتھیوں کو نوازنے اور اقربا پروری کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی تحلیل اور قبل از وقت انتخابات کا مقصد ان الزامات سے راہ فرار نہیں ہے۔ خیال رہے کہ اگر مسٹر آبے آئندہ انتخابات بھی جیتنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو وہ دوسری جنگ عظیم کے بعد سب سے طویل حکمرانی کرنے والے جاپان کے سیاسی لیڈر بن جائیں گے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved