Breaking News

‘جب تک نواز شریف جیسے بدعنوان سیاستدان ہیں، ملک خوشحال نہیں ہو سکتا’

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ نواز شریف کو نیچا دکھانا مقصد نہیں، ہمارا مقصد یہ ہے کہ پاکستانیوں کی اور سبز پاسپورٹ کی عزت ہو، کرپشن نے ملک کو کھوکھلا کر دیا ہے، ہم دنیا سے قرضے مانگتے پھرتے ہیں، ہم ایک مقروض قوم ہیں۔ عمران خان نے مزید کہا کہ اسحاق ڈار دبئی گئے، آئی ایم ایف سے میٹنگ ہوئی تو کہا گیا کہ ملک میں 40 ارب کے ٹیکس مزید لگاؤ، پاکستان سے ہر سال 10 ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ ہوتی ہے جسے پورا کرنے کیلئے قرضے لینا پڑتے ہیں۔ عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نواز شریف کرپٹ نہ ہوتا تو بہت اچھے تعلقات ہوتے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے بچوں کو سڑکوں سے اٹھا کر تعلیم دی، پختونخوا حکومت نے پچھلے 3 سال میں 80 کروڑ درخت لگائے، درخت اگانے سے موسم گرم ہونے سے رکتا ہے، بنجر علاقوں میں درخت لگائے گئے جو علاقوں کو تبدیل کر رہے ہیں۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے نوشہرہ میں جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں سیاست میں اس لئے آیا تاکہ پاکستان کو قائد اعظم اور علامہ اقبال کے خواب کے مطابق ملک بنا سکوں اور یہاں کوئی زکوٰۃ لینے والا نہ رہے، یہاں سے غربت ختم ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا سیاست میں آنے کا مقصد وزیر اعظم بننا نہیں بلکہ اس ملک کی عزت میں اضافہ کرنا اور غربت ختم کرنا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ میری نواز شریف سے کوئی دشمنی نہیں مگر نواز شریف میرے خواب کے راستے میں کھڑے ہیں، میرا مقصد وزیر اعظم بننا نہیں، چاہتا ہوں کہ پاکستان وہ ملک بنے جو علامہ اقبال کی سوچ تھی لیکن جب تک نواز شریف جیسے کرپٹ سیاستدان ہیں، ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ عمران خان نے مزید کہا کہ ایوب خان کی حکومت سے اختلاف ہے مگر جب ایوب خان امریکہ گیا تو اس کو بہت عزت ملی لیکن آج نواز شریف کو امریکی صدر سے بات کرنے سے پہلے پانی کا گلاس پینا پڑتا ہے اور پرچیاں لے کر جانا پڑتی ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved