Breaking News

جلد شہباز بھی اڈیالہ جیل میں ہونگے، عمران خان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے شہباز شریف نے نواز شریف اور مریم کو واپس بلا کر بہت بڑی گیم کھیلی، شہباز شریف کو پتہ تھا کہ لوگوں نے گھروں سے باہر نہیں نکلنا لیکن نواز شریف بھولا ہے وہ واپس آ گیا لیکن شہباز شریف بھی 25 جولائی کے بعد جیل جائیں گے۔

 

گزشتہ روز صوابی میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مستونگ دہشتگردی میں شہید ہونے والے سراج رئیسانی محب وطن پاکستانی تھے۔ مجھے جلسہ کینسل کرنے اور بنی گالہ میں بیٹھنے کا کہا گیا، مجھے بتایا گیا کہ میری جان کو سب سے زیادہ خطرہ ہے لیکن میرا ایمان ہے کہ دنیا سے جانے کا ایک وقت مقرر ہے۔ دھماکوں کا مقصد الیکشن کو ملتوی کرانا اور نقصان پہنچانا ہے، ہم جلسوں کو نہیں روکیں گے، 23 جولائی تک جاری رہیں گے۔

 

سیاسی مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ کبھی اس لیڈر کو نہ مانیں جس کی جائیداد بیرون ملک ہو، جس لیڈر کا پیسہ بیرون ملک ہو وہ پاکستان کی فکر نہیں کرے گا۔ نواز شریف کا بزنس کرپشن تھا۔ آصف زرداری کیخلاف 35 ارب منی لانڈرنگ کا الزام ہے اور ان کی بہن نے 35 ارب کا جواب دینا ہے۔ زرداری سینما میں ٹکٹ بلیک کرتے تھے، کدھر سے پیسہ آیا؟

 

انہوں نے کہا کہ گاڑی سے نظر آ رہا تھا کہ شہباز شریف باری آنے پر خوش تھے لیکن شہباز شریف 56 کمپنیوں کے کیسز میں جلد ہی نواز شریف کے پاس اڈیالہ جائیں گے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved