Breaking News

جنسی ہراسیت کا الزام، امریکی سینیٹر نے خود کشی کر لی

امریکا میں رپبلکن پارٹی کے قانون ساز ڈین جانسن نے خود کشی کر لی ہے۔ ان پر خاتون کو جنسی طورپر ہراساں کرنے کا الزام تھا۔ 57 سالہ ڈین جانسن کے خلاف لڑکی کو جنسی ہراساں کرنے کی رپورٹ دو روز قبل عام کی گئی تھی۔ ڈین جانسن کینٹیکی کے چرچ کے پادری بھی تھے۔

پولیس کے مطابق ان کی لاش لازویل میں ان کے گھر سے ملی اور ان کے جسم پر گولی کا ایک نشان پایا گیا۔ پولیس کا ماننا ہے کہ سٹیٹ سینیٹر ڈین جانسن نے خود کشی کی ہے۔ لاش کا پوسٹ مارٹم جمعرات کے روز ہو گا۔

امریکی میڈیا کے مطابق جانسن نے ماؤنٹ واشنگٹن پُل کے نزدیک اپنی گاڑی روکی اور وہاں سے پیدل چلتے ہوئے پُل کے پاس پہنچ کر خود کو گولی مار دی۔ ڈین جانسن پر عائد الزام میں کہا گیا تھا کہ انہوں نے 2012ء میں اپنی بیٹی کی ایک 17 سالہ دوست ماراندا ریچمونڈ کو جنسی حملے کا نشانہ بنایا تھا۔ اس الزام کے نتیجے میں کانگریس میں ریپبلکن اور ڈیموکریٹک رہنماؤں نے جانسن سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔ جانسن نے ان الزامات کی یکسر تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ محض ڈیموکریٹس کی جانب سے اُن کی ساکھ بدنام کرنے کی مہم ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved