Breaking News

جنوبی وزیرستان: سپین مزک میں کھلونا بم پھٹنے سے دھماکہ، 6 بچے جاں بحق

 

سرکاری ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کی تحصیل سره روغہ کے علاقے سپین مزک میں بچے باہر کھیل رہے تھے کہ ان کی نظر ایک کھلونا نما چیز پر پڑی۔ بچوں کے اسے اٹھاتے ہی زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 6 بچے محمد انیس، طفیل، عاصم، حسین، عتیق اور اسرار جاں بحق جبکہ 2 بچے نقیب اور ثناء اللہ شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ڈی آئی خان ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ روز بھی تحصیل تیارزہ کے گاؤں پٹ توک میں بارودی مواد کا دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں دو بچے جاں بحق ہو گئے تھے۔
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved