Breaking News

‘جے آئی ٹی کے جن ارکان پر اعتراض ہے انہیں خود ہی الگ ہو جانا چاہئے’

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کپتان پر خوب گرجے، بولے عمران خان سپریم کورٹ میں پھنس چکے ہیں اب بچنا مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں جو حقائق سامنے آئے ہیں ان کے بعد خان صاحب نہیں بچ سکیں گے۔ رانا ثناء اللہ نے پانامہ کیس کی جے آئی ٹی پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی غیرجانبدار ہونی ہی نہیں چاہئے بلکہ نظر بھی آنی چاہئے، مشرف اور ق لیگ سے تعلق رکھنے والے ممبران کو خود جے آئی ٹی سے الگ ہو جانا چاہئے۔ صوبائی وزیر قانون کا مزید کہنا تھا کہ ساہیوال کول پاور پراجیکٹ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے اہم سنگ میل ہو گا، مارچ 2018ء تک 9 ہزار میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہو گی اور ملک کے اندھیرے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائیں گے۔
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved