Breaking News

حمیرا ارشد کا شوہر سے خلع کیلئے ایک بار پھر عدالت سے رجوع

لاہور: 

نامور گلوکارہ حمیرا ارشد نے اپنے شوہر احمد بٹ سے خلع کیلئے ایک بار پھر فیملی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

گلوکارہ حمیرا ارشد نے سول کورٹ میں خلع کے مقدمے کی بحالی کی درخواست دائر کی ہے۔ انہوں نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ بیٹے کے مستقبل کی خاطر تمام اختلافات بھلاکر احمد بٹ سے صلح کی تھی تاہم آئے روزکے جھگڑوں اور تشدد کی وجہ سے اب مزید ساتھ رہنا ممکن نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے حقوق بھی پورے نہیں کیے جارہےجب کہ احمد بٹ کی جانب سے انہیں مسلسل ہراساں کیاجارہا ہےاور ان کی کردار کشی کی جارہی ہےاسلیے وہ اپنے شوہر کے ساتھ مزید گزارانہیں کرسکتی، لہٰذا انہیں خلع کی ڈگری جاری کی جائے۔

حمیراارشداور احمد بٹ گزشتہ 14 برسوں سے شادی کے بندھن میں بندھے ہوئے ہیں تاہم دونوں  کی ازدواجی زندگی طویل عرصے سے اتار چڑھاؤکاشکار ہے، دوسال قبل دونوں کے درمیان شدیداختلافات سامنےآئے تھے جس کے بعد حمیرا ارشد نے خلع کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا تاہم شوہر کے منانے پر انہوں نے 9 جنوری 2018 کو خلع کی درخواست واپس لی تھی۔

واضح رہے کہ دونوں اکثر میڈیا پر ایک دوسرے پر الزامات لگاتے نظر آتے ہیں یہاں تک کہ حمیرا اپنے شوہر پر چوری جیسا سنگین الزام لگاچکی ہیں، جب کہ احمد بٹ بھی اپنی اہلیہ پر منشیات کےاستعمال کاالزام لگاچکے ہیں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved