بادبان رپورٹ: تحریک انصاف حکومت نے پہلے 100 دنوں میں کون سے اہداف حاصل کر لئے، منصوبہ سازی کا عمل کہا ں تک پہنچا، عوام کو کیا ریلیف ملا، وزیراعظم 100 روزہ پلان کی کارکردگی کے حوالے سے حقائق عوام کے سامنے لائیں گے۔ مرکزی تقریب کنونشن سنٹر اسلام آباد میں ہو گی تاہم لاہور، کراچی سمیت مختلف شہروں میں بھی تقاریب کی تجویز ہے۔