Breaking News

حکومت کا آئندہ سال حج اخراجات میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

حکومت نے آئندہ سال حج اخراجات میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے عازمین کی تعداد 1 لاکھ 79 ہزار 210 مقرر کر دی ہے۔ 1 لاکھ 20 ہزار سرکاری سکیم کے تحت، باقی ٹور آپریٹرز کے ذریعے حجاز مقدس جائیں گے۔ حج فلائٹ آپریشن میں پہلی بار پی آئی اے کے علاوہ تین نجی ایئرلائنز بھی شامل کر لی گئی ہیں۔

وفاقی وزیر مذہبی امور نے بتایا کہ مفت حج کسی کو نہیں کرایا جائیگا۔ 80 سال سے زائد عمر والا ہر درخواست گزار حج پر جائے گا۔ حج درخواستیں 15 جنوری سے 24 جنوری تک وصول کی جائیں گی۔ قرعہ اندازی 26 جنوری کو ہو گی۔ سعودی عرب سے حج معاہدہ فروری میں ہو گا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved